ایک نیوز نیوز: روس کی سرکاری طیارہ ساز فیکٹری یونائیٹڈ ایئر کرافٹ کارپوریشن نے کہا ہے کہ سخوئی ایس یو 57 اسٹیلتھ اپ گریڈڈ طیارے نے کامیائی سے 56 منٹ کی آزمائشی پرواز کی ہے
رپورٹ کے مطابق سخوئی ایس یو 57 جنگی طیارے نے یونائیٹڈ ایئر کرافٹ کارپوریشن کےگوروموف ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ ا ائیر پورٹ سے اڑان بھری تھی۔
آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے لیس طیارہ پائلٹ کی آنکھوں کی جنبش اور آواز سے کنٹرول ہوگا ۔ ا ب اس میں کو پائلٹ کی ضرورت نہیں رہی ۔ ففتھ جنریشن کا طیارہ انٹیلی جنس کریو اسپورٹ کا حامل ہے۔کمپنی کے مطابق طیارہ نئی اقسام کے ہتھیاروں کے علاوہ کچھ نئے سازو سامان سے لیس ہے جس کی تفصیل نہیں بتائی گئی، جہاز میں نیا ’’ازڈیلئے30 ‘‘ سیکنڈ اسٹیج انجن نصب ہے۔ کمپنی اس سال روسی فضائیہ کو اس سال 4 سخوئی ایس یو 57 جنگی طیارے فراہم کرے گی۔