ایک نیوز نیوز: آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے 17 ویں میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈ کو با آسانی 6وکٹوں سے شکست دے دہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 92 رنز کا ہدف 14 ویں اوور میں حاصل کیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یہ پاکستان کی پہلی کامیابی ہے جس کیساتھ پاکستان کی سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی امیدیں قائم ہیں۔ گروپ 2 میں بھارت پہلے جنوبی افریقا دوسرے جبکہ پاکستان پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں نیدر لینڈز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ابتدا سے ہی پاکستانی بالرز نے نیدرلینڈز کی بلے بازی کے پرخچے اڑا دیے۔
نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر محض 91 رنز بناسکی، کولن ایکرمین نے سب سے زیادہ 27 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اسکاٹ ایڈورڈز 15 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔ فخر زمان 20، شان مسعود 12 اور کپتان بابر اعظم 4 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 3، محمد وسیم جونئیر نے 2 جبکہ حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان شاداب خان ، محمد رضوان،شان مسعود، افتخار احمد ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر،شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے، قومی ٹیم کو ابتدائی دو میچز میں بھارت اور زمبابوے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔