عراق میں گیس ٹینکر پھٹنے سے 12 افراد ہلاک

Oct 30, 2022 | 11:35 AM

ایک نیوز نیوز: عراق کے دارالحکومت بغداد میں  گیس ٹینکر  پھٹنے  سے دھماکہ ہوا ، جس کے نتیجے میں  12 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا  ایک فٹ بال سٹیڈیم کے قریب ہوا، جہاں مقامی افراد فٹ بال کھیل رہے تھے۔ دھماکے کی شدت سے قریبی گھروں کو نقصان پہنچا اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ دھماکا ایک حادثہ ہے،اور ابھی تک دہشت گردی کے کوئی ٓثار نظر نہیں آئے ۔ تاہم تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔

مزیدخبریں