ڈھول پلیئر اریشمہ گلوکارہ بھی بن گئیں

ڈھول پلیئر اریشمہ گلوکارہ بھی بن گئیں

ایک نیوز نیوز: معروف ڈھول پلئیر اریشمہ نے بھی گلوکاری شروع کردی۔

اریشمہ نے بطور گلوکارہ اپنا گانا چھلہ ریلیز کردیا۔ اس گانے میں اریشمہ گلوکار ذیشان روکھڑی کے ساتھ ڈیوٹ گا رہی ہیں۔

گا نے کی ویڈیو میں بھی اریشمہ نے ذیشان روکھڑی اور دوسرے فن کاروں کے ساتھ پرفارم کیا ہے۔ اس گانے کی ویڈیو آصف مسعود نے ڈائیریکٹ کی ہے۔

اریشمہ ڈھول پلیئرز میں سے سب سے کم عمر ہیں اور ڈھول کی بیٹس پر پوری کمانڈ رکھتی ہیں۔ اریشمہ کے ڈھول بجانے کے متعدد مداح ہیں۔