پاکستان سیمی فائنل میں نا پہنچا تو خوشی ہوگی: بی سی سی آئی

Oct 30, 2022 | 10:26 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  بھارت کرکٹ بورڈ کے  صدر راجر بینی کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرتا تو میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر راجر بینی نے  پاکستانی کرکٹ  ٹیم کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ راجر بنی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ورلڈ کپ 2022 کے  سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہے اگر پاکستان سیمی فائنل میں نہیں پہنچتا ہے تو  خوشی کی بات ہے لیکن  کرکٹ ہے اس میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

 زمبابوے اور آئرلینڈ نے  ثابت کردیا ہے کہ آپ چھوٹی ٹیموں کو آسان نہیں لے سکتےہیں وہ آپ کو  اپ سیٹ کرسکتی ہیں۔ لوگوں کو ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرنی چاہیے اور آخری اوور کی نوبال کی بحث میں نہیں پڑنا چاہیے۔

مزیدخبریں