امریکی صدرکی زبان ایک بار پھر پھسل گئی

Oct 30, 2022 | 09:47 AM

ایک نیوز نیوز: امریکا کے صدر جوبائیڈن کی زبان ایک دفعہ پھر پھسل گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق پینسلوینیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ 2018 میں ہیلتھ کیئرکوبچانےکے لئے ڈیموکریٹس نے 54 ریاستوں میں مہم چلائی تھی۔

تاہم  حقیقت یہ ہےکہ امریکا 50 ریاستوں پر مشتمل ہے جبکہ واشنگٹن ڈی سی کو ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کہا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار امریکی صدر جو بائیڈن کی مختلف تقاریب میں رستہ بھولنے کی ویڈیو سامنے آ چکی ہیں۔ 

مزیدخبریں