ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور نیدر لینڈز کے میچ میں بارش کا امکان

 بارش کے امکانات اس وقت 50 فیصد سےکم ہیں۔
کیپشن: بارش کے امکانات اس وقت 50 فیصد سےکم ہیں۔

 ایک نیوز نیوز: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم پرتھ  میں اپنا تیسرا میچ نیدر لینڈ کیخلاف کھیلے گی جس میں بارش کا امکا ن ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پرتھ میں موسم سرد اور درجہ حرارت 10 ڈگری ہ سینٹی گریڈ تک ہے۔ پاکستان کے میچ کے دوران ہوا اور بارش کا امکان ہے۔ پرتھ میں دو سے  لیکر چار بجے تک بارش کی پیش گوئی ہے۔ بارش کے امکانات اس وقت 50 فیصد سےکم ہیں۔ 2 بجے بارش کے امکانات  35، تین بجے 24 اور چار بجے 11 فیصد ہیں۔ پرتھ میں  کچھ دیر بارش ہوئی ہے اور وقفے وقفے سے بوندا باندی بھی ہوئی۔

قومی کرکٹ ٹیم ابتدائی 2میچز میں زمبابوے اور بھارت کے ہاتھوں ہونے والی شکست  کو بھلا کر آگے بڑھنےکے لیے پرامید ہے۔ نیدرلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ آؤٹ آف فارم بلے باز حیدر علی کو ڈراپ کرکے بیٹر فخر زمان ان ہونگے۔