ایک نیوز نیوز :ہیٹی میں ایک اہم سیاست دان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرک جین بپٹسٹ کو اس کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کیا گیا ، ایرک جین بپٹسٹ ہیٹی کی ایک چھوٹی سیاسی جماعت پروگریسو نیشنل ڈیموکریٹس پارٹی کے رہنما تھے۔ پولیس ترجمان کے مطابق حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ بھی مارا گیا۔ بپٹسٹ پر 2018 میںحملہ ہوا مگر وہ بچ گئے تھے ۔قتل کے بعدملک کے حالات خراب ہوگئے ، پورے محلوں کو آگ لگ گئی، ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے ۔