ایک نیوز نیوز :امریکا کے سابق صدر براک اوباما نےکہا ہے کہ اگلے ماہ جمہوریت خطرے میں ہو سکتی ہے، ہر شخص کو باہر نکلنا ہو گا تاکہ انتخابی حوالے سےسازشی تھیوریوں والوں کا راستہ روکا جائے اور ان کے ہاتھوں کو اقتدار کے کنٹرول پر نہ آنے دیا جائے۔
تفصیلات کےمطابق وسط مدتی انتخابات کے تناظر میںاوبامہ نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اچھے لوگوں کا انتخاب اوپر اور نیچے ہر سطح پر کریں ۔
ہماری جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ اگر وہ جیت گئے تو کوئی بھی نہیں کہہ سکتا کہ پھر ملک میں کیا ہوگا ، یا ہمارا مستقبل کیا ہوگا۔اوباما نے اس موقع پر خطاب میں اسقاط حمل کے قانون کی حمایت کی۔ انہوں نے 2020 کے صدراتی انتخاب میں دھاندلی کرنے کے ٹرمپ کے الزام کو بھی مسترد کر دیا۔