ایک نیوز نیوز : نیشنل فٹ بال لیگ کے اسٹار ٹام بریڈی اور برازیل کی سُپر ماڈل جیزیل بنڈچن نے شادی کے 13 سال کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دونوں کی متعدد ایسی پوسٹ وائرل ہورہی ہیں جس میں انہوں نے علیحدگی کے حوالے سے بات کی۔ ٹام بریڈی نے کہا کہ ہم نے باہمی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جو وقت ایک دوسرے کے ساتھ گزارا ہے وہ ایک خوشگوار وقت تھا جو کہ ایک بہترین یاد کی صورت میں ہمارے ذہن میں محفوظ رہے گا۔
ٹام بریڈی کے مطابق ہم ایک دوسرے کیلئے صرف نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں جو بھی وقت گزرگیا ہے اُس کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی جائے گی۔اسی طرح علیحدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جیزیل بنڈچن نے کہا کہ شادی ختم کرنے کا فیصلہ کبھی بھی آسان نہیں ہوتا لیکن ہم الگ ہوگئے ہیں۔