ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے گنڈاپور کی آڈیولیک کی تصدیق کردی

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے گنڈاپور کی آڈیولیک کا اعتراف کرلیا
کیپشن: Spokesperson Khyber Pakhtunkhwa government has acknowledged Gandapur's audiolic(file photo)

ایک نیوز نیوز: ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی آڈیو اصلی ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اپنی 27 کلومیٹر سلطنت بچانے کے لئے پے درپے پریس کانفرنسسز کررہے ہیں، علی امین گنڈاپور آڈیو میں لائسنس یافتہ اسلحے کی بات کررہا ہے اور اپنی حفاظت کے لئے لائسنس والا اسلحہ ساتھ رکھنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ رانا ثنا اللہ خود غنڈہ گردی اور تشدد کی بات کررہے ہیں اور دوسری طرف لائسنس یافتہ اسلحے پر اعتراضات اٹھارہے ہیں،  اگر لائسنس یافتہ گارڈ حفاظت پر مامور ہوں تو اس میں برائی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتنا بے چارا وزیر داخلہ میں نے کبھی زندگی میں نہیں دیکھا ہے، جو پریس کانفرنسسز کے ذریعے گرفتاریوں کی التجائیں کر رہا ہو۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈاپور پاکستان تحریک انصاف کا اثاثہ ہے، ان کی گرفتاری کی فکر کرنے کی بجائے رانا ثنا اللہ اپنی فکر کریں کیونکہ وہ جلد ہمارے شکنجے میں آنے والے ہیں، امپورٹڈ حکومت چاروں اطراف سے تحریک انصاف کے کارکنوں کے گھیرے میں ہیں اب ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، رانا ثنا اللہ عقل سے کام لیکر بھاگنے کا بندوبست کریں۔