ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان

Nov 30, 2024 | 21:56 PM

ویب ڈیسک:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 254 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی ہے جس میں ایک روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔
اس کے نتیجے میں 11.8 کلو گرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 3079 روپے ہو گئی ہے، نومبر میں اسی سلنڈر کی قیمت 2،999.47 روپے تھی، جس میں 79.53 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اس اضافے سے گھریلو توانائی کی لاگت پر مزید اثر پڑنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں