ایک نیوز:ذرائع کےمطابق چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بیک ڈور مذاکرات کے دور جاری ہے۔
ذرائع کےمطابق آئی سی سی بورڈز میٹنگ کسی وقت بھی شروع ہوسکتی ہے، آئی سی سی بورڈز میٹنگ آج رات تک یا کل بھی ہوسکتی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے مذاکرات درست سمت پر جارہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی آئی سی سی نے دونوں بورڈز کا قابل قبول حل پر اتفاق کا فارمولا دے دیا ہے، فارمولے کے تحت چیمپئنز ٹرافی کے میچز بھارت نیوٹرل ویونیو پر کھیلے گا، آئندہ بھارت میں ہونےوالے ایونٹس کے بجائے پاکستان بھی میچز نیوٹرل ویونیو پر کھیلے گا۔