ایک نیوز: پی ٹی آئی کے141کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد پیش کیا گیا ۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، پراسکیوٹر راجہ نوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے، پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ سیکرٹر یٹ میں مقدمہ درج ہے ، پی ٹی آئی کارکنان کو دوران آپریشن حراست میں لیا گیا تھا ۔
پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان میں2خواتین 139مرد شامل ہیں ، جج طاہر عباس سپراکا کہنا تھا کہ خواتین کا کیا کردار ہے ان کا ریمانڈ کیوں چائیے ، خواتین نے عدالت میں کہا کہ 24 تاریخ سے گرفتار کیا ہے کھانا پینا بھی نہیں دیتے ہیں، خواتین کا تعلق بھی سیاسی جماعت سے نہیں ہیں ۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ دیگر ملزمان کو انکشاف پر گرفتار کیا گیا ہے تفتیش کرنی ہے ، ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے تحقیقات کرنی ہیں، عدالت نے گرفتار2خواتین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کی2خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،ہم سوگ میں ہیں اس طرح کے دلائل نہیں دے سکتے،27کو گرفتار کر کے30کو پیش کر رہے ہیں، عدالت نے پی ٹی آئی ورکرز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔