نور زمان نے چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ جیت لی

Nov 30, 2024 | 14:24 PM

ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے نور زمان نے چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔    
چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ پاکستان ایئر فورس کے زیر اہتمام مصحف سکواش کمپلیکس میں منعقد ہوئی،ٹورنامنٹ میں 8ممالک کے 24 بہترین کھلاڑیوں نے شرکت کی، مصر، انگلینڈ، ہانگ کانگ، آئرلینڈ، کویت، ملائشیا، نیدرلینڈز اور پاکستان کے کھلاڑی چیمپئن شپ کا حصہ تھے۔
ایئر مارشل شکیل غضنفر، ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، فائنل میں پاکستان کے نور زمان نے ہم وطن ناصر اقبال کوتین صفرکے سکور سے شکست دی، ائیر مارشل شکیل غضنفر نے کھلاڑیوں کو چیمپئن شپ کے دوران شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئر فورس ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں سکواش کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔    

مزیدخبریں