ٹک ٹاک کا بیوٹی فلٹر پر پابندی لگانے کا فیصلہ 

Nov 30, 2024 | 12:53 PM

ویب ڈیسک:مشہور ویڈیو ایپ ٹک ٹاک دنیا بھر میں استعمال کیے جانیوالا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہےجہاں لوگ تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں اور فلٹر کا بھی استعمال کرتے ہیں۔
ٹک ٹاک انتظامیہ نے اس ایپ کو استعمال کرنے والوں کیلئے بیوٹی فلٹر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس پابندی کے بعد 18سال سے کم عمر صارفین بیوٹی فلٹرز کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔
ترجمان ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ 18سال سے کم عمر صارفین کو شخصیت بدل دینے والے ایفیکٹس کے استعمال سے روک دیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد کم عمر افراد کو ذہنی صحت کے مسائل سے محفوظ رکھنا ہے۔
بیوٹی فلٹر تصاویر اور رئیل ٹائم ویڈیو پر لگایا جاتا ہےیہ فلٹر چہرے کی کشش میں اضافہ کرنے کیلئے لگایا جاتا ہے، ان فلٹرز کے عام ایفیکٹس میں جلد کی ساخت کو ہموار کرنا اور آنکھوں کو بڑا یا ناک کو تنگ کرنا بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں