بورے والا:گیس سلنڈر پھٹنے سے 4افراد جھلس کر جاں بحق 

بورے والا:گیس سلنڈر پھٹنے سے 4افراد جھلس کر جاں بحق 
کیپشن: Borewala: 4 people died due to gas cylinder explosion

ایک نیوز: بورے والا میں کمرے کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے 4افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 بکے مطابق گھر کے اندر کمرے میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 4افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں دو معصوم بچے اور ان کے والد شامل ہیں جبکہ بچوں کی ماں کو تشویش ناک حالت میں ملتان نشتر ہسپتال ریفر کیا گیاجو بعد ازاں جانبر نہ ہو سکی۔
واقعہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں دانش اپنی فیملی کے ساتھ سو رہا تھا اور6ماہ کے بچے کے لیے دودھ گرم کرنے کی غرض سے کمرے میں سلنڈر کو چلایا گیا جو دھماکے سے پھٹ گیا اور کمرے میں آگ پھیل گئی جس کی زد میں آکر تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےبوریوالا میں سلنڈر پھٹنے سے کمسن بچوں اور میاں بیوی کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےسوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنر ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں ناقص سلنڈر پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔