تھرپارکر:گھر کے سربراہ کی بیوی اور بچوں کو زہر دیکر خودکشی 

تھرپارکر:گھر کے سربراہ کی بیوی اور بچوں کو زہر دیکر خودکشی 
کیپشن: Tharparkar: The head of the house committed suicide by poisoning his wife and children

 ایک نیوز: تھرپارکر میں ننگر پارکر کے گاؤں کویا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،ایک ہی گھر کے پانچ افراد کی گھر سے لاشیں برآمدہوئیں۔
  پولیس کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق والد شنکر نے اپنی بیوی اور بچوں کو مبینہ زہر دے کر خودکشی کرلی۔
تھرپارکر واقعہ میں 35 سالہ والد شنکر بیوی پون بائی، 8 سے 12 سال کابیٹا جسوند اور جیپال اور بیٹی گیتا ہلاک ہوئی۔ 
والد نے مبینہ طور پر بچوں اور بیوی کو زہر دے کر خودکشی کرلی ہے، پولیس نے لاشوں کی پوسٹ مارٹم کے لیے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔