رواں ہفتے روپے کی قدر میں کمی،سٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ کی سطح عبور کی

رواں ہفتے روپے کی قدر میں کمی،سٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ کی سطح عبور کی
کیپشن: Depreciation of the rupee this week, the stock market crossed the level of one lakh

ایک نیوز:کرنسی مارکیٹ میں رواں ہفتے روپے کی قدر میں کمی ہوئی جبکہ انٹربینک میں ڈالر 29 پیسے مہنگا ہوا ۔
انٹربینک میں ڈالر278روپے 5پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے7پیسے پر بند ہوا ، رواں ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کردی۔
ہنڈرڈانڈیکس پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ،گذشتہ 17ماہ کے دوران60ہزار پوائنٹس کا تاریخی اضافہ ہوا ،ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 1496 پوائنٹس تک پہنچا ، رواں ہفتے مجموعی طور پر 3559 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ1لاکھ 1 ہزار 357 پوائنٹس پر بند ہوئی۔