ویب ڈیسک:پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کے گھر پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔
اداکارہ مریم نفیس نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو دی ، ا نہو ں نے شوہر کے ہمراہ کئی تصاویر بھی شیئرز کیں، اداکارہ نے انسٹا گر ا م پوسٹ پر لکھا کہ ہم بہت جلد والدین بننے والے ہیں۔
مریم نفیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
یہ خوشخبری سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوست اور مداحوں کیجانب سے مریم کو مبارک باد دی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ مریم نفیس نے اپنے دوست اور فوٹوگرافر امان احمد کے ساتھ 2022 میں شادی کی تھی۔
اداکارہ مریم نفیس کے گھر پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع
Nov 30, 2024 | 10:04 AM