یوکرین کیلئے ایلچی کیتھ کیلوگ نے جنگ کے خاتمے کامنصوبہ پیش کردیا

Nov 30, 2024 | 09:51 AM

ایک نیوز:نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کے یوکرین کیلئے ایلچی کیتھ کیلوگ نے جنگ کے خاتمے کامنصوبہ پیش کردیا۔
  کیتھ کیلوگ کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی نااہلی نے امریکا کونہ ختم ہونیوالی جنگ میں الجھا دیا، ا مریکا کویوکرین تنازعہ میں ملوث ہونے کی ضرورت نہیں، یوکرین کوروس پرحملوں کی بجائے صرف اسکے دفاع کیلئے قرضہ دیا جائے۔
  کیتھ کیلوگ نے کہا کہ یوکرین کوفوجی امداد کی بجائے امریکی قرضہ روس کیساتھ امن مذاکرات سے مشروط کیاجائے، جنگ بندی کیلئے مشرقی یوکرین کی فرنٹ لائن کومنجمد کرکے غیر فوجی زون قرار د یا جائے گا۔
  کیتھ کیلوگ کے مطابق روس اگرامن معاہدے پردستخط کردیتا ہے تواسے پابندیوں سے مستقل ریلیف دیا جائے گا،مشرقی یوکرین پرروسی قبضہ کے معاملے کوسفارتکاری سے حل کیا جانا چاہیے، پیوٹن کومشرقی یوکرین کے علاقوں سے دستبردار ہونے کانہیں کہا جائے گا۔

مزیدخبریں