یوکرینی صدر نے زمینی فوج کے کمانڈر کو تبدیل کردیا

Nov 30, 2024 | 09:31 AM

ایک نیوز:روس کی مشرقی یوکرین میں پیش قدمی جاری ہے، یوکرینی صدر نے زمینی فوج کے کمانڈر کو تبدیل کردیا۔

  یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ فوج کے اندر تبدیلوں کی ضرورت ہے، کمانڈر کی تبدیلی کا مقصد فوج کی جنگی کارکردگی کو بہتر کرنا ہے، روسی افواج مشرقی ڈونیٹسک کے علاقے میں پیش قدمی کررہی ہیں۔

دوسری جانب سربراہ حزب اللہ یعیم قاسم نے 3دن قبل ہوئی جنگ بندی کو الہیٰ فتح قرار دے دیا، حزب اللہ نے اسرائیل کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایاہے، سرحد کے ساتھ اسرائیلی بستیوں سے ہزاروں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں،حزب اللہ اور لبنانی فوج کے درمیان ہم آہنگی کو اعلیٰ سطح تک پروان چڑھایا جائےگا،اگر معاہدے کے باوجود اسرائیل نے حملے کیے تو جوابی کارروائی کیلئے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے شمالی غزہ میں بیت لاہیا کیمپ پرفضائی حملہ کیا جس میں 75فلسطینی شہید ہوئے، زخمیوں کی مدد کو جانے والے امدادی کارکنوں پر بھی حملے،شمالی غزہ سے ابھی تک19لاشیں نکالی جاسکی ہیں،درجنوں زخمی ہوئے نصیرات کیمپ اور غزہ کے دیگر علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں، غزہ شہدا کی تعداد 44ہزار363ہوگئی،ایک لاکھ5ہزار70افراد زخمی ہیں۔

واضھ رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں نئی یہودی بستی قائم کرنے کی تیاری شروع کردی ،اسرائیلی شمالی غزہ میں 9 کلومیٹر نئی ملٹری ڈیوائیڈنگ لائن بنا رہا ہے،  بحیرہ روم اوراسرائیلی کی سرحد کے درمیان سینکڑوں عمارتوں کو منہدم کیا جاچکا ہے، اسرائیل فلسطینیوں کے علاقے سے مستقل طورپربے دخل کرنے کامنصوبہ بنا رہا ہے، اسرائیل اگلے ڈیڑھ برس میں یہودی آباد کاروں کوشمال میں بسانے کاارادہ رکھتا ہے۔

مزیدخبریں