معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے پی مشعال یوسفزئی کوعہدے سےفارغ

معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے پی مشعال یوسفزئی کوعہدے سےفارغ
کیپشن: Special Assistant to Chief Minister KP Mashaal Yousafzai resigned from office

ایک نیوز: معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے پی مشعال یوسفزئی کوعہدے سے ہٹا دیا گیا۔

 وزیر اعلیٰ کے پی نے مشعال یوسفزئی کوہٹانے کی منظوری دے دی ، مشعال یوسفزئی کوہٹانے کےلیے سمری چیف سیکرٹری کوارسال کر دی گئی۔

وزیراعلی کے پی علی امین نے مشعال یوسفزئی کو معاون خصوصی سے ہٹا دیا، مشعال یوسفزئی کو ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا، مشعال یوسفزئی کو ہٹانے کےلئے سمری چیف سیکرٹری کو ارسال کر دی گئی۔

پی ٹی آئی میں اختلافات عروج پر ہیں، بشریٰ بی بی کی ترجمان کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

بعد ازاں دوبارہ انہیں مشیر کا عہدہ تفویض کیا گیا تھا گذشتہ روز بشریٰ بی بی اور پاکستان تحریک انصاف کے عہدےداروں میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، مشعال یوسفزئی کو ہٹائے جانے سے اختلافات کی تصدیق ہوگئی۔