نوجوان موٹر سائیکل سوار کو کچلنے والا کار ریسر گرفتار

نوجوان موٹر سائیکل سوار کو کچلنے والا کار ریسر گرفتار
کیپشن: نوجوان موٹر سائیکل سوار کو کچلنے والا کار ریسر گرفتار

ویب ڈیسک :نوجوان موٹر سائیکل سوار کو کچلنے والے کار ریسر کو گرفتارکر لیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق سیف سٹی نے ریس لگاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو کچلنے والے کی ویڈیو جاری کر دی،لاہور لٹن روڈ پر 2 کار سواروں نے ریس لگاتے ہوئے نوجوان کو کچل ڈالا تھا،نوجوان کو زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جو جانبر نہ ہو سکا،سیف سٹی سرویلنس ٹیم نے ریس لگاتی گاڑیوں کے روٹ کو ٹریس کیا،شہری کو کچلنے والی گاڑی کی ویڈیو اور تصاویر انویسٹی گیشن آفیسر کو دی گئیں،انویسٹی گیشن آفیسر نے فراہم کردہ شواہد پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی برآمد کر لی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،ترجمان سیف سٹیز کے مطابق شہری اپنے گرد قانون کی خلاف ورزی دیکھیں تو فورا 15 پر اطلاع دیں۔