چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ، صحت مند قرار

چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ، صحت مند قرار
کیپشن: چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ، صحت مند قرار

ایک نیوز :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان طبی معائنہ میں صحت مند قرار دے دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر عاصم یوسف نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حالت درست قرار دی۔