ایک نیوز :نیب نے کرپٹ عناصر کے اثاثے نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا،نیب راولپنڈی نے مضاربہ سکینڈل کے مجرمان کے اثاثے نیلام کرنے کا اشتہار جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق نیب نے مضاربہ سکینڈل کے مجرم مفتی احسان کی منقولہ اور غیر منقولہ پراپرٹیز نیلام کرنے کا اعلان کردیا ،مضاربہ سکینڈل کے مجرم کے اثاثے چھ دسمبر کو اسلام آباد میں نیلام کیے جائیں گے، مضاربہ سکینڈل کے مفتی احسان کے بنگلے اور گاڑیاں نیلام ہوں گی ،احتساب عدالت نے مضاربہ سکینڈل کے مرکزی مجرم مفتی احسان کو دس سال قید اور 9 ارب جرمانے کی سزا سنائی تھی۔