چینی کمپنی کی متبادل توانائی سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری

چینی کمپنی کی متبادل توانائی سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری
کیپشن: چینی کمپنی کی متبادل توانائی سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری

ایک نیوز :توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھی خبر ،چینی کمپنی نے متبادل توانائی سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کردی ۔

تفصیلات کےمطابق سی این این پی انرجی لمیٹڈ نے اپنی ماتحت کمپنی سی آر ای انٹرنیشنل کے ذریعے سرمایہ کاری کی،مسابقتی کمیشن نے کمپنی کوموریشس کی سُپر سکسیس انوسٹمنٹ لمیٹڈ کے حصول کی اجازت دے دی،سی آر ای ہانگ کانگ میں قائم،چینی کمپنی سی این این پی رِچ انَرجی کی ماتحت کمپنی ہے،سُپر سکسیس انوسٹمنٹ لمیٹڈ  ایک پاکستانی کمپنی یُوای پی وِنڈ پاورکے سو فیصد شئیرز کی مالک ہے۔

مسابقتی کمیشن کے مطابق سی آر ای نے ایس ایس آئی ایل کا حصول کر لیا ہے،کمپنی نے بالواسطہ طور پر یُوای پی وِنڈ پاور پلانٹ کا حصول بھی کر لیا ہے،سی سی پی نے مرجر دستاویزات کا مُفصل جائزہ لیا۔