العزیزیہ ریفرنس فراڈ ، جج ملک ارشد مرحوم کیخلاف فیصلہ آ چکا  ،رانا ثنا اللہ

Nov 30, 2023 | 20:54 PM

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کو 7 سال بعد ایون فیلڈ میں انصاف ملا ،اللہ نے انہیں سرخرو کیا ،ہم نے آج پارلیمانی بورڈز کی میٹنگز کے متعلق لائحہ عمل طے کر لیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف ہر ڈویژن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہر امیدوار سے خود ملاقات کریں گے ،العزیزیہ ریفرنس فراڈ ہے جس میں جج ملک ارشد مرحوم کیخلاف فیصلہ آ چکا ہے ،العزیزیہ کا فیصلہ برقرار نہیں رہنا چاہئےازخود نوٹس کے تحت العزیزیہ ریفرنس مکمل ختم ہو جانا چاہئے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے ،جس فیصلے کے تحت نواز شریف کو پارٹی صدارت سے الگ کیا گیا آج وہی فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی کے آڑے آ رہا ہے ،یہ اللہ کا انصاف ہے ،ہر ڈویژن کی میٹنگ کے بعد پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا کریں گے۔ 

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف کیخلاف غلط فیصلے تھے جو عدلیہ کے ماتھے پر داغ ہیں ،ان فیصلوں کو جتنی جلدی ختم کر دیا جائے، وہ عدلیہ کے لیے باعث عزت ہو گا ،میرے خیال سے العزیزیہ کیس 2 دن میں ختم ہو جائے گا ،عدالتوں نے فیصلہ قانون کے مطابق کرنا ہے اور عدالتی تشریح کے مطابق نہیں کرنا،قانون اس وقت موجود ہے۔

مزیدخبریں