اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی کلو  اضافہ کردیا

Nov 30, 2023 | 19:46 PM

ایک نیوز :مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر،اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی کلو  اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی کلو  اضافہ کردیا،11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 45 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ،دسمبر کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3ہزار 7 روپے مقرر کر دی گئی،اوگرا نے نئی قیمتوں کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مزیدخبریں