سولہویں عالمی اردو کانفرنس کراچی آرٹ کونسل میں شروع

Nov 30, 2023 | 18:57 PM

ویب ڈیسک :کراچی آرٹس کونسل میں سولہویں عالمی اردو کانفرنس شروع ہوگئی ۔

تفصیلات کےمطابق عالمی اردو کانفرنس کا آغاز رنگا رنگ لائیو میوزک سے ہوا ،نوجوانوں کی بڑی تعدادنے عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کی ، نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح کیا ۔سولہویں عالمی اردو کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے  خطبہ استقبالیہ دیا ۔ 

ان کا کہناتھا کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے جمہوریت کے لیے بہت کام کیے ، ہم سب انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ،سولہ برس قبل جب یہ کام شروع کیا تو کئی نامور ادیبوں نے میرا بہت ساتھ دیا،کانفرنس میں بیرون ملک سے بھی مندوبین کی بڑی تعداد آئی ہے ،مختلف علاقائی زبانوں میں ادب لکھنے والے بھی اردو کانفرنس میں شریک ہوئے ۔

 صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ پاک بھارت بارڈر پر فوجیں کھڑی تھیں،مگر ہندوستان سے بھی ادب سے تعلق رکھنے والے معروف افراد کانفرنس میں پاکستان آئے،ہم نے نوجوانوں پر ہمیشہ فوکس کیا، یوتھ فیسٹول متعارف کرایا ،سکھر میں ہمارے پروگرام میں پچانوے فیصد نوجوان شامل تھے۔

 سولہویں عالمی اردو کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں وزیر اعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر ،افتخار عارف ،زہرا نگاہ ،کشور ناہید،پیر زادہ قاسم رضاصدیقی،منور سعید ،مرزا اطہر بیگ، اسد محمد خان ، نور الہدیٰ شاہ ،قونصل جنرل( یو ،اے،ای )بخیر عتیق الرمیثی ، تحسین فراقی، عالیہ امام ، سہیل وڑائچ، اعجاز فاروقی،نجیبہ عارف،غازی صلاح الدین،ثروت محی الدین،عارف وقار، اباسین یوسف زئی شریک ہوئے ۔

مزیدخبریں