ویب ڈیسک :نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کچے کے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کیلئےگرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا۔
محسن نقوی کی زیر صدارت رحیم یار خان ایئرپورٹ پر اہم اجلاس ہوا۔ جس میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔محسن نقوی نے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کےخلاف کارروائی کی جائے۔نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مزید کہا کہ کچے میں کاشت فصلوں کی فوری کٹائی کی جائے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ محسن نقوی کچے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی اہلکاروں کاحوصلہ بڑھانے کے لئے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان پہنچ گئے،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل نوید اختر، جمیل احمد، محمد عمران، عبد الرزاق، آصف علی او رمحمد سرور کی عیادت کی ،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کسان کی بھی عیادت کی ،وزیر اعلیٰ محسن نقوی ہر زخمی کے پاس گئے اور بات چیت کی،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں سے واقعہ کی تفصیلات بھی معلوم کی ،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکارو ں کا حوصلہ بڑھایا او رانہیں شاباش دی ۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی اہلکارو ں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ کچے میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے والے پولیس افسر او راہلکار حقیقی ہیرو ہیں۔ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید اور زخمی ہونے پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔ وزراء، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس نے بھی زخمی پولیس اہلکارو ں کی عیادت کی ۔صوبائی وزراء عامر میر، ابراہیم مراد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس او ردیگر افسران بھی موجود تھے۔