پاکستان کیساتھ ساتھ بلوچستان کو بھی مضبوط کریں گے ،آصف علی زرداری

پاکستان کیساتھ ساتھ بلوچستان کو بھی مضبوط کریں گے ،آصف علی زرداری
کیپشن: پاکستان کیساتھ ساتھ بلوچستان کو بھی مضبوط کریں گے ،آصف علی زرداری

ویب ڈیسک :سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے کسانوں اورمزدوروں کی خدمت کی ہے،بلاول بھٹو زرداری کو لوگ اب اسکی اپنی شناخت سے جانتے ہیں ،ہم نے بلاول بھٹو زرداری کی ہر موقع پر معاونت کرنی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے بلوچستان کے دورہ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بلاول بھٹو زرداری کو عوام کا لیڈر بنانا ہے،پاکستانی قوم کا کوئی بھی فرد کمزور نہیں ہے،پاکستان کو آگے لے جانے والے لیڈر کو پیچھے کھینچنے والی بہت سے طاقتیں ہوتی ہیں،مجھے پاکستان کی عوام اور پیپلزپارٹی کے جیالوں پر ناز ہے،میں نے پاکستان اور آنے والے مستقبل کے لئے خواب دیکھے ہیں ،ہم نے اپنی مڈل کلاس کو امیر اور بچوں کے بہتر مستقبل کا خواب دیکھا ہے۔