چیئر مین تحریک انصاف کا چیف جسٹس کے نام خط 

چیئر مین تحریک انصاف کا چیف جسٹس کے نام خط 
کیپشن: چیئر مین تحریک انصاف کا چیف جسٹس کے نام خط 

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو خط لکھ دیا ۔خط میں تحریک انصاف نے انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق چیئبر مین تحریک انصاف نے‏خط میں چیف جسٹس سے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا ،خط کے متن میں کہا گیا کہ ‏تحریک انصاف سے وابسطہ افراد کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کو کسی بھی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کو آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ الیکشن کمیشن کو پابند بنایا جائے کہ وہ پی ٹی آئی کو برابری کی سطح پر مہم چلانے میں کردار ادا کرے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اور رہنماوں  پر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی جا رہی ہیں۔صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہےاور انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں ۔ عدلیہ کے احکامات کے باوجود رہنماوں کو گرفتار کیا جا رہا یے۔ 

خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ پارٹی رہنماؤں کی سیاسی وابستگی تبدیلی کی جارہی ہے اور زبردستی پریس کانفرنس کروائی جا رہی ہیں۔خط میں پی ٹی آئی کی سیاسی تشہیر،اغوا اور گمشدگیوں کےخلاف نوٹس لینے کی اپیل بھی کی گئی ۔خط میں چیف جسٹس سے وفاق وصوبائی حکومتوں کو لیول پلئنگ فیلڈ دینے کیلئے ہدایات جاری کرنے کی استدعا بھی کی۔