ایک نیوز:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں نئی سوچ اور نئی طرز سیاست کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بلاول بھٹو پیپلز پارٹی نے یومِ تاسیس پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال کا شعر پڑھا
خرد کو غلامی سے آزاد کر
جوانوں کو پیروں کا استاد کر
تو " وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری " کے نعرے لگ گئے۔
بلاول بھٹو نے “اگلی باری پھرزرداری کا نعرہ لگوا دیا، اور پھر کہا کہ بھٹو کے مشن کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، قائد عوام ذوالفقاربھٹو نے نئےطرز کی سیاست متعارف کروائی، اور بے آئین سرزمین کو آئین دیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے سیاست شروع کی تو ملک میں آمریت تھی، آمر نےعوام سے جموری حق، ووٹ کا حق چھینا، بے نظیربھٹو نے ملک میں نئی طرز کی سیاست کی، ایک نہتی لڑکی نے 2،2 آمروں کا سامنا کیا، اور وہ مسلم امہ کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں، انہوں نے تقسیم کی سیاست کو دفن کیا، اور عورت ہونے کے باوجود نہیں جھکیں اور شہادت قبول کی۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ آصف زرداری نے بھی انتقام کی سیاست نہیں کی، بلکہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کردیا، اگر وہ چاہتے تو زبان کاٹنے والے کو جیل بھیج دیتے، لیکن انہوں نے 18ویں ترمیم کو منظور کیا، زرداری دور میں سی پیک کی بنیاد رکھی گئی، بے نظیرانکم سپورٹ پروگروام شروع ہوا، آصف زرداری نےایک سال میں پاکستان کو گندم میں خود کفیل کیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں کہ سیاستدان ذاتی انا کے بجائےعوام کا سوچیں، ملک کو ایک نئے طرز سیاست کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی نئی طرز سیاست شروع کرنا چاہتی ہے، ہمارا مخالف کوئی سیاستدان نہیں، غربت اور بےروزگاری ہے، جس کے لئے پرانی طرز سیاست کو دفن کرنا پڑے گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے منشور میں موجود ہے، ہم نے اپنے نظریے کو اس دور کے حساب سے چلانا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب طبقے کا خیال رکھا ہے، یہ جماعت ملک کےغریب عوام کی نمائندگی کرتی ہے، ہمیں ایک نئے چارٹر آف ڈیمو کریسی کی ضرورت ہے، ہم چارٹرآف اکانومی لائیں گے۔قائد تحریک اس سرزمین کو آئین دیا اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ضیا کی آمریت کے خلاف پارٹی پرچم بلند کیا,ایک نہتی لڑکی دو دو آمروں سے ٹکراگئی.
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو 35 سال میں پوری امت مسلمہ کی پہلی وزیراعظم بنی،شہید متحرمہ بنظیر کو نفرت کی سیاست کو ختم کرکے جمہوریت ہمارا نعرہ بلندی کیا،شہید متحرمہ بنظیر بھٹو ایک عورت ہوتے ہوئے اپنی اصلوں پر ڈھٹی رہی،اگرسابق صدر آصف علی زارداری چاہتے بحثیٹ اپنا انتقام لے سکتے تھے۔آصف علی زرداری نے اپنے دورمیں ان لوگوں سے انتقام نہ لیا جنہوں نے قید وبند کی ثوبتیں کھاٹنے پر مجبور کیا،آصف علی زرداری نے بدلے کی سیاست کو دفن کیا،آج ایک بارپھر پاکستان کو نئی سوچ کی ضرورت ہے،تقسم اور نفرت کی سیاست کو نوجوان آگے بڑھ کر دفن کرائے۔
بلاول بھٹوزرادری نے مزید کہاکہ اب ایک ایسی طرزسیاست کی داغ پیل ڈالنی ہوگی جو ذاتی مفادات کے بجائے عوام کے بارے میں سوچے،کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کی کوئی سیاسی جماعت مخالف نہیں بلکہ مہنگائی ہے،پیپلز پارٹی کا منشور ہے کہ ملکی مسائل کا حل بھٹو کے ویژن میں ہے۔
اس سے قبل نثار کھوڑو نے پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کو شاباش جنہوں نے 18ویں ترمیم منظور کی، ہماری پارٹی کی تاریخ میں مزاحمت اور مقابلہ شامل رہا ہے، ہم اقتدار میں آکر ایک بار پھر عوام کی خدمت کریں گے۔