لاہور سےاغوا کی جانےوالی طالبہ بازیاب،کلاس فیلوسمیت 4گرفتار

لاہور سےاغوا کی جانےوالی طالبہ بازیاب،کلاس فیلوسمیت 4گرفتار
کیپشن: لاہور سےاغوا کی جانےوالی طالبہ بازیاب،کلاس فیلوسمیت 4گرفتار

ایک نیوز: ملت پارک سے امریکن سکول کی ایف اے کی  طالبہ کو 30 لاکھ روپے تاوان کیلئے اغوا ہونے والی بچی کو بازیاب کروا لیا گیا۔لڑکی سمیت 4ملزم گرفتار کر لیےگئے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملت پارک سے لڑکی کو تاوان کے لیے اغواء کرنیوالے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزمان نے 18سالہ سماویہ نور کو 30لاکھ تاوان کے لیے اغواء کیا۔گرفتار ملزمان میں حمزہ، طلحہ، افضل اور امبرین شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغویہ امریکن سکول ملت پارک میں سیکنڈ ائیر کی سٹوڈنٹ ہے،مرکزی ملزم حمزہ اور مغویہ سماویہ قبل ازیں اکھٹے پڑھتے تھے،ملزمان کو مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر کے مغویہ کو بازیاب کروایا گیا،مغویہ سماویہ کو اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن و آپریشن پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کروایا۔سماویہ نور کو  24گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب کروا کرخاتون سمیت4 ملزمان کو گرفتار کیا۔