ایک نیوز: تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ نے آڈیو لیکس سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کلائینٹ اور وکیل کے درمیان گفتگو ہے جنہوں نے لیک کی انہیں شرم آنی چاہیے، یہ ذاتی گفتگو اور کالز لیک کون کرتا ہے؟
تفصیلات کے مطابق وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ جسٹس بابر ستار نے آرڈر دیا ہے کہ یہ کون آڈیو لیک کر رہا ہے؟ وہ لوگ آکر عدالت کو بتائیں جو ایسی ذاتی نوعیت کی آڈیو لیک کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کے اختلافات کی آڈیو سامنے آ گئی۔شرم آنی چاہیے جو کلائنٹ اور وکیل کی ایسی اڈیو لیک کرتے ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ بشریٰ بی بی اور آپکی کی گفتگو لیک ہوئی آپ کیا کہیں گے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ شرم آنی چاہیے جس نے یہ ذاتی گفتگو لیک کی۔ یہ کلائنٹ اور وکیل کے درمیان گفتگو ہے جنہوں نے لیک کی انہین شرم انی چاہیے۔یہ ذاتی گفتگو اور کالز لیک کون کرتا ہے،جسٹس بابر ستار نے آرڈر دیا ہے کہ یہ کون اڈیو لیک کر رہا ہے؟وہ لوگ آکر عدالت کو بتائیں جو ایسی ذاتی نوعیت کی آڈیو لیک کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو میں دونوں شخصیات چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔