190 ملین پاؤنڈز کیس:عمران خان کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری دائر

Nov 30, 2023 | 14:21 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر  کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ، انتظار پنجوتھہ، علی اعجاز کے ذریعے درخواست  احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کی گئی ہے، جس پر جج محمد بشیر نے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ درخواست ضمانت میں چیئرمین نیب اور ڈائریکٹر جنرل نیب کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار سابق وزیراعظم اور معروف کرکٹر رہ چکے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی بنیادوں پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس کے فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔

احتساب عدالت کی جانب سے نوٹسز جاری کیے جانے کے بعد نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کمرہ عدالت ہی میں نوٹس وصول کرلیا۔ عدالت نے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں