ٹک ٹاکر کو چوری اور قتل کے جرم میں سزائے موت

Nov 30, 2023 | 14:08 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر کو چوری، قتل کے جرم میں سزائے موت سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے ٹک ٹاکر عالیان کو سزائے موت کا حکم دےدیا۔گزشتہ سال مئی میں ٹک ٹاکر محمدنیاز عرف عالیان نے مدعی مقدمہ کے بیٹے 28 سالہ خرم اکبر کو قتل کیا اور سے گاڑی چھین کر فرار ہوگیا۔مقتول خرم اکبر رات گئے گجرانوالہ سے اسلام آباد کی طرف آرہا تھا۔ مجرم عالیان نے جائے وقوعہ کی خود نشاندہی کی۔

جج طاہرعباس سِپرا نے فیصلے میں کہا کہ مجرم عالیان سے 30 بور پستول بھی برآمد ہوچکی، اس نے آلہ قتل کو جائے وقوعہ کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دیاتھا۔مجرم عالیان کے مطابق قتل کی خبر ملنے پر پشاور میں موجود تھا لیکن اس کے بیان کا کوئی گواہ نہیں۔ اس کے استعمال میں 30 بور پستول کا فارنزک میچ ہوا ہے۔مجرم عالیان کی گواہان نے شناخت بھی کی۔ ثبوتوں، گواہان کی روشنی میں مجرم عالیان قتل اور چوری کا مرتکب ہوا۔جج طاہرعباس سِپرا نے فیصلے میں کہا کہ مجرم عالیان کو سزائے موت، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا، چوری کے جرم میں 7 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔مئی 2022 میں مجرم عالیان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں قتل، چوری کے الزام میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

مزیدخبریں