احمد شہزاد کا این او سی ملنے کے باوجود ٹی 10 لیگ کھیلنے سے انکار

Nov 30, 2023 | 13:57 PM

ایک نیوز: احمد شہزاد نے این او سی ملنے کے باوجود ٹی ٹین لیگ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد نے ابوظہبی میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں بنگلہ ٹائیگرز کی پیشکش ٹھکرا دی۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آفر قبول نہ کرنے کی وجہ قومی ٹی ٹونٹی کپ کھیلنا ہے۔ لیگ کی جانب سے ایک کروڑ 28 لاکھ کے معاہدے کی پیشکش قبول نہیں کی کیونکہ ان کی ترجیح ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہے۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے پاکستان کےلئے کم بیک کرنا ہدف ہے۔

مزیدخبریں