ایک نیوز: افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے،سپریم کورٹ میں 6 شہریوں نے درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کےمطابق درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گزشتہ چالیس سال سے پاکستان پانچ ملین افغان مہاجرین کی فراخدلی سے مہمان نوازی کررہا ہے،سوویت یونین جنگ کے بعد تین جنگوں میں افغان مہاجرین پاکستان آئے،حکومت نے غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلاء کی ڈیڈ لائن دی،اخباری رپورٹس کے مطابق افغان مہاجرین کو پچاس ہزار روپے ساتھ لیجانے کی اجازت دی گئی۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت فرداً فرداً ہر شخص کو نہیں جانچ پائی کہ کوئی فرد خطرہ ہے یا نہیں،وفاقی حکومت یہ ثابت کرنے میں ناکام ہوئی کہ افغان مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ کس قانونی اتھارٹی کے تحت کیا گیا،افغان مہاجرین کی بیدخلی کے وفاقی حکومت کا فیصلہ بنیادی حقوق کیخلاف ہے،افغان مہاجرین کی شفاف انداز میں واپسی کیلئے خود مختار کمیشن تشکیل دیا جائے۔