ایک نیوز:مسلم لیگ (ن) میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم,کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس تیسرے روز بھی جاری ہے،کمیٹی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر سینیٹر پرویز رشید کی صدارت میں اجلاس رکن کمیٹی طاہرہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار، چکوال کے کوآرڈینیٹر شیخ آفتاب، جہلم کی کوآرڈینیٹرز صبا صادق کے علاوہ ضلعی صدور اور سیکریٹری جنرل بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
اجلاس میں جہلم اور چکوال کے اضلاع سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے۔
گزشتہ روز میٹروپولیٹن اور کینٹ کے علاقوں سمیت ضلع راولپنڈی کی پانچ تحصیلوں سے پارٹی ٹکٹ کی درخواست دینے والوں کے انٹرویوز ہوئے تھے،کمیٹی ضلع اٹک سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے انٹرویوز بھی کر چکے ہیں، کوآرڈینیشن کمیٹی اپنی تجاویز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کو پیش کرے گی۔
پارٹی ٹکٹوں سے متعلق انٹرویوز لینے کےلئے اجلاس علی پرویز ملک کی صدارت ہوا۔مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما بھی اجلاس میں شریک تھے،حلقہ 138, 139 اور 140 سے پارٹی ٹکٹ کی درخواست دینے والوں کے انٹرویوز کئے گئے۔ کوآرڈینیشن کمیٹی اپنی تجاویز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کو پیش کرے گی۔