گاڑی کی ٹکرسے6 افراد کی موت:ملزم کےپولی گرافک اور فوٹو گرامیٹیکل ٹیسٹ مکمل

گاڑی کی ٹکرسے6 افراد کی موت:ملزم کےپولی گرافک اور فوٹو گرامیٹیکل ٹیسٹ مکمل
کیپشن: گاڑی کی ٹکرسے6 افراد کی موت:ملزم کےپولی گرافک اور فوٹو گرامیٹیکل ٹیسٹ مکمل

ایک نیوز: لاہور میں گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت کے ذمہ دار ملزم افنان شفقت کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹیکل ٹیسٹ کرا لیے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق افنان شفقت کے دونوں ٹیسٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے کرائے گئے، افنان شفقت کے سروسز ہسپتال میں ہونے والے اوسیفکیشن ٹیسٹ کی رپورٹ پولیس کو تاحال نہ مل سکی، فنان کا اوسیفکیشن ٹیسٹ عمر کے تعین کیلئے کرایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس افنان کے ٹیسٹوں کی رپورٹ ملنے کے بعد تفتیش کو آگے بڑھائے گی، کار سوار افنان کے دوست علی عبداللہ اور سعد تاحال گرفتار نہ ہو سکے، افنان کے دوست ابراہیم کی گرفتاری کو پولیس نے التوا میں رکھا ہوا ہے۔