مجھ سے ایسی بات نہ کہلوائیں کہ پھر چلہ کاٹنا پڑے: شیخ رشید

Nov 30, 2023 | 12:47 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مجھ سے ایسی بات نہ کہلوائیں کہ 40 دن کا چلہ کاٹنے کے بعد پھر چلہ کاٹنا پڑے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عدالت نے پنجاب حکومت کو کیسز کی مکمل رپورٹ جمع کرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے، 9 مئی کے واقعات میں کسی مظاہرے میں شریک نہیں تھا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چلہ کاٹنے کے بعد میرا نام نو مئی کے مقدمات میں ڈالا گیا ہے،  جس بندے نے میری گاڑی کی ضمانت دی تھی اس کو بھی اٹھایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ریلیف ہی ریلیف ہے ان کو لمبا ریلیف ملے گا، جو شخص عوام کو بیوقوف سمجھتا ہے وہ خود سب سے بڑا بیوقوف ہے، میں نے کسی کو کسی کے ہاتھ کوئی پیغام نہیں بھیجا، 10 دسمبر سے الیکشن مہم شروع کروں گا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کل کے فیصلے سے لگتا ہے ان کو بلے کا نشان ملے گا، الیکشن کے لیے چیف جسٹس پاکستان نے 8 فروری کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں