ایک نیوز: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد 112 ملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد 112 ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت پراسیکیوشن نے موقف اپنایا کہ مقدمے کا ریکارڈ ہائیکورٹ میں ہے۔
بعد ازاں عدالت نے اگلی سماعت پر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ جناح ہاؤس حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج ہے، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ علی بھٹہ سمیت 112 ملزمان نے ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔