ویب ڈیسک : پاک چین سرحد معاہدے کے تحت موسم سرما کے دوران چار ماہ کےلئے یکم دسمبر سے بند رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاک چین سرحد خنجراب سرحدی معاہدے کے تحت کل سے 4 ماہ تک بند رہے گی۔حکام کے مطابق معاہدے کے تحت سرد موسم اور برف باری کے باعث سرحدی آمد و رفت بند کی جاتی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ خنجراب معاہدے کے تحت سرحد کی بندش کے دوران پاک چین تجارتی اور سیاحتی سرگرمیاں بھی بند رہیں گی تاہم ملکی سطح کے ترقیاتی کاموں کے سامان کی ترسیل جاری رہے گی