ایک نیوز: مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم میں قربتیں بڑھنے لگیں۔ سندھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ اور ایم کیو ایم میں اتفاق ہوا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا راستہ روکنے کےلیے جی ڈی اے اور جے یو آئی سمیت دیگر ہم خیال جماعتوں سے مل کر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔
بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم نے شہباز شریف اور مریم نواز کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔
جن حلقوں سے شہباز شریف اور مریم نواز لڑیں گے وہاں ایم کیو ایم امیدوار کھڑے نہیں کرے گی,ایم کیو ایم ان حلقوں میں ن لیگ کے ساتھ مل کر انتخابی مہم چلائے گی.
ذرائع کا کہنا ہے احسن اقبال نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی تجاویز قائد ن لیگ نوازشریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کے سامنے رکھیں گے،پیپلز پارٹی کا سندھ میں راستہ روکنے کےلیے جی ڈی اے اور جے یو آئی ف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ فائنل ۔سندھ کی دیگر چھوٹی جماعتوں کو بھی ہمنوا بنایا جائے گا ۔مرکز میں حکومت کی صورت میں ن لیگ ایم کیو ایم کو ان کی نشستوں کے مطابق حصہ دے گی۔