ایک نیوز: حسن خیل، پشاور میں خواتین کو باصلاحیت، ہنرمند اور بااختیار بنانے کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول شمشتو میں ڈیجیٹل سکلز پروگرام کا آغاز کیا گیا۔
کچھ ہفتے قبل خواندگی مہم "تعلیم سب کے لیے" کے پہلے مرحلے میں لڑکوں کیلئے جدید تقاضوں پر مبنی کمپیوٹر لیب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ دوسرے حصے میں پروگرام کا دائرہ کار لڑکیوں کے لیے وسیع کیا گیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت طالبات تین ماہ کے عرصے پر مبنی مختلف کورسز میں داخلہ لے سکتی ہیں۔ سنٹر میں اس وقت ساٹھ سے زیادہ طالبات مختلف کورسز میں تربیت حاصل کررہی ہیں۔ ٹریننگ پروگرام کو خواتین کی سہولت کیلئے ویک اینڈ تک بڑھا دیا گیا ہے تاکہ ذیادہ سے ذیادہ طالبات مستفید ہو سکیں۔
سنٹر میں جدید کمپیوٹر لیب قائم کی گئی ہے۔ جہاں قابل اساتذہ کی زیرِنگرانی تعلیم دی جارہی ہے۔ طالبات کا کہنا ہے کہ "ہم پاک فوج کے شکرگزار ہیں کہ خواتین کیلئے کمپیوٹر لیب بنایا"۔ "سنٹر کا قیام اس علاقے کی خواتین کیلئے بہت ضروری تھا"۔
نوجوانوں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پاک فوج صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔ حسن خیل کے مشران بالخصوص نوجوانوں اور خواتین نے پاک فوج کے اس احسن اقدام کو خوب سراہا۔