ایک نیوز: حکومتی احکامات کے تحت ماہ ستمبر سے ملک بھر میں اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔
19 تا 23 نومبر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے وافر مقدار میں ایرانی تیل، کھاد، اور چینی برآمد کی گئی۔ 19 تا 23 نومبر کے دوران پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی سے کل 63 میٹرک ٹن کھاد، 4.5 میٹرک ٹن آٹا، 104 میٹرک ٹن چینی اور 0.09 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔
یکم ستمبر سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے 2089 میڑک ٹن چینی، 202 میٹرک ٹن آٹا، کھاد 2011 میٹرک ٹن اور 1.69 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا۔
نگران حکومت، عسکری قیادت اور متعلقہ ادارے ملک بھر سے اسمگلنگ جیسے مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔