ایک نیوز: فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر قومی ائیرلائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر کے بینکوں میں پی آئی اے کے 28 اکاؤنٹس ہیں، پی آئی اے 2 ارب 70 کروڑ روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا نادہندہ ہے، ائیر لائن نے مسافروں سے ٹکٹ کی مد میں لی گئی رقم ایف بی آر کو ادا نہیں کی۔
پی آئی اے ترجمان نے ایف بی آر کی جانب سے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب پی ایس او نے بھی پی آئی اے کے طیاروں کا ایندھن بند کرنے کی وارننگ دی ہے اور ائیر لائن سے ڈیڑھ ارب روپے کے واجبات فوری ادائیگی کامطالبہ کیا ہے۔
ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایاسا کے آڈٹ کے دوران پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمدکرنا عجیب ہے، یورپی یونین کا ادارہ ایاسا ان دنوں پی آئی اے کا آڈٹ کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ کی پروازیں بحال ہوجائیں گی۔
ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے کے تمام اکاونٹس بحال:
پی آئی اے اور ایف بی آر کے مابین سود حاصل مذاکرات کے بعد ملک بھر میں پی آئی اے کے تمام اکاونٹس بحال کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے اور ایف بی آر کا لارج ٹیکس یونٹ مسئلے کے حل کیلئے مسلسل رابطے میں رہا۔