ایک نیوز: تعمیراتی منصوبوں کی جلد تکمیل کی دوڑ سے لینے کے دینے پڑگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے سروسز اسپتال کی زیرتعمیر 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 3 منزلہ بلاک گرگیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلاک زیر تعمیر اور خالی تھا۔مارت میں بچہ سرجیکل، ای این ٹی اور آئی ڈیپارٹمنٹ تھے۔ابتدائی معلومات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہو حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ انتظامیہ نے عمارت کو ری ویمپنگ کے لیے خالی کروا رکھا تھا۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہیومن لائف ڈٹیکٹر نے ملبے کے نیچے کسی بھی فرد کا تعین نہیں کیا ۔ جبکہ اسپتال انتظامیہ کاموقف ہے کہ ہمارے مزدور پورے ہیں گنتی کرلی گئی ہے۔